What is Wahdatul Wajood kya hai Urdu meaning Wahdatus Shahood

This Fatwa is From Fatawa Usmani Vol 1 page 66 
by Fazilatus Sheikh Mufti Taqi Usmani. One of the Greatest Islamic Scholar of present Islamic World. Mufassir e Quran and Muhaddith. May Allah preserve him and give taufeeq to benefit from Him.

Below is the correct meaning of Wahdatul Wajood by Sheikh Taqi Usmani.
(If Anyone know urdu and English plz Translate and put in comment It will be published. Insha Allah)
NOTE: This Posting is in following background
1.Ghair Muqallid (So called indian Pakistan Ahle Hadith/Indian Salafis) are giving some special meaning to this word.....they are telling that Wahdatul Wajood means everything is Allah .......means even you and me are Allah.....(Nauzubillah ).......and they are attributing this meaning to Sunni Scholars.(Hanafi, Shafaee, Maliki Hanbali Ulemas).

2. They are confusing general Muslim on this issues and trying to prove that Ahle Sunnat Wal Jamaat (Sunni Scholar) were accepting wahdatul wajood that means they were considering themselve as Allah so they were doing shirk.(Nauzubillah Min Zalik) .
May Allah give Hidayat to Salafi/ Ghair Muqallid Brothers.

.Please Request Indian Salafi/ Ghair Muqallids Aalim following things.

1.Request the Salafi Alim to not to tell anything without confirmation. 
2.Remind them that Allah has prohibited against False accusation on any one specially on fellow Muslim/ Ulema/ Imams/ Aulia Allah.
3.Also Remind the Salafis/Indian Ghar Muqallid (Ahle Hadith) brothers and Alim that their Non sense and made up lies against other muslims are creating too much problem for Islam and Muslims. 
4.After all these Request pray for them.



سوال: حضرت شیخ نے فضائلِ صدقات حصہ دوم میں حدیث ۱۰/کے تحت مولانا رشید احمد گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ کا خط نقل کیا ہے جس کے آخر میں وہ یہ کہتے ہیں کہ یا اللہ بہت کمزورہوں، گناہ گار ہوں، سب تیرا ہی ظل ہے، اور میں ہوں وہ تو ہے اور جو تو ہے وہ میں ہوں، اور میں تو شرک درشرک ہے۔ اس عبارت کولے کر غیر مقلدین بڑاڈھنڈورا پیٹتے ہیں کہ یہ جماعتی ہمہ اوست کی تبلیغ کرتے ہیں اور ان دیوبندیوں کا یہی عقیدہ ہے۔ اس کے بارے میں تفصیل سے وضاحت فرمائیں؟

جواب: سب تیرا ہی ظل ہے? اس جملے کا واضح مطلب یہ ہے کہ تمام موجودات کا وجود ذاتِ باری تعالیٰ کے وجود سے ہے۔ موجودات کا اپنا مستقل ذاتی وجود نہیں بلکہ تمام موجودات اپنے وجود میں ذاتِ باری تعالیٰ کی محتاج ہیں اور اس کی قدرت کاملہ کا نتیجہ ہیں۔ ?میں ہوں وہ تو ہے جو تو ہے وہ میں ہوں? یہ جملہ صوفیا کی اصطلاح ?عینیت? کی ایک تعبیر ہے جس کا مطلب صوفیا کے یہاں عین ذاتِ باری تعالیٰ کا احتیاج ہے۔ یعنی جتنی مخلوقات اور اسباب ظاہریہ ہیں، ان کا وجود اور ان کی تاثیر ہیچ اور کالعدم نظر آنے لگے اور آدمی اپنے کو صرف عین ذاتِ باری تعالیٰ کا محتاج سمجھنے لگے۔ جس شخص کو اللہ نے حقیقت شناس نگاہ دی ہو وہ جب اس کائنات میں اللہ کے وجود کی معرفت حاصل کرتا ہے تو اسے تمام موجودات کالعدم اور ان کی تاثیرات ہیچ نظر آنے لگتی ہے، اور اسے اپنے ہرعمل کے پیچھے ذاتِ باری تعالیٰ کی وہ قدرت نظر آتی ہے جس کی آیت کریمہ ?فَلَم تَقتُلوهُم وَلٰكِنَّ اللَّهَ قَتَلَهُم ۚ وَما رَمَيتَ إِذ رَمَيتَ وَلٰكِنَّ اللَّهَ رَمىٰ ۚ وَلِيُبلِىَ المُؤمِنينَ مِنهُ بَلاءً حَسَنًا ۚ إِنَّ اللَّهَ سَميعٌ عَليمٌ {8:17}(ترجمہ: سو تم نے ان کو نہیں مارا لیکن اللہ نے ان کو مارا اور تو نے نہینں پھینکی مٹھی خا ک کی جس وقت کہ پھینکی تھی لیکن اللہ نے پھینکی اور تاکہ کرے ایمان والوں پر اپنی طرف سے خوب احسان بیشک اللہ ہے سننے والا جاننے والا) میں نشاندہی کی گئی ہے۔ اور جس کو حدیث قدسی میں یوں بیان کیا گیا ہے۔
ولا یزال عبدي یتقرب إليّ بالنوافل حتی أحببتُہ فکنتُ سمْعُہ الذي یسمع بہ، وبصرہ الذي یبصر بہ، ویدہ التي یبطش بھا ورِجلہ التي یمشي بھا? (صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 1432 حدیث قدسی, کتاب الرقاق, باب تواضع کا بیان۔)
ترجمہ: ...اور میرا بندہ ہمیشہ نوافل کے ذریعے مجھ سے قرب حاصل کرتا ہے یہاں تک کہ میں اس سے محبت کرنے لگتا ہوں، جب میں اس سے محبت کرنے لگتا ہوں تو اس کے کان ہوجاتا ہوں جس سے وہ سنتا ہے اور اس کی آنکھ ہوجاتا ہوں جس سے وہ دیکھتا ہے اور اس کا ہاتھ ہوجاتا ہوں جس سے وہ پکڑتا ہے اور اس کا پاؤں ہوجاتا ہوں جس سے وہ چلتا ہے۔ ...[مختصر صحیح بخاری: ٢/١٣٨٧(٦١٢)]

اس حدیث کا مضمون مذکورہ فی السوال عبارت کے مضمون سے کافی قریب ہے۔ پس ?عینیت? اسی طرح ?وحدةالوجود? کی اصطلاح کا صرف اتنا مطلب ہے کہ عارف کو ذاتِ باری تعالیٰ کے وجود کی معرفت ہوجائے اوراس کو اس درجہ استغراق ہو کہ جملہ مخلوقات سے بے خبر ہوجائے۔ اور تمام مخلوقات سے بے نیاز ہوکر اپنے کو صرف اسی ایک ذات کا محتاج سمجھنے لگے۔ ?وحدة الوجود? یا ?عینیت? کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ تمام موجودات اور باری تعالیٰ کا وجود متحد ہے جیسا کہ ظاہراً سمجھ میں آتا ہے، بلکہ یہ کھلا ہوا شرک ہے اور اسی کو حضرت گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ نے ?شرک در شرک? فرمایا ہے۔ پس کسی صاحب فن پر اعتراض کرنے سے پہلے متعلق فن کی اصطلاحات اور تعبیرات کا جاننا ضروری ہے۔ ورنہ پھر ایک صحیح العقیدہ کی طرف غلط اور کفریہ عقائد منسوب کرکے اس وعید کے مستحق ہوں گے جو حدیث پاک میں وارد ہوئی ہے: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: أیما امرئ قال لأخیہ یا کافر فقد باء بھا أحدھما إن کان کما قال وإلاّ رجعت علیہ۔ رواہ مسلم۔

ترجمہ: جس شخص نے اپنے مسلمان بھائی کو کافر کہا تو ان دونوں میں سے ایک پہ کفر آئے گا اگر وہ واقعی کافر ہوگیا تو ٹھیک ہے ورنہ کفر کہنے والے کی طرف لوٹ آئے گا۔
[صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 218 - ایمان کا بیان : مسلمان بھائی کو کافر کہنے والے کے حال کے بیان میں]

Reproduced with Jazakallah  o Khair .
For further detail please click 

http://urdubooklinks.blogspot.in/2012/10/blog-post_28.html



No comments:

Post a Comment