Darood o Salam collection in Urdu, Darood o Salam ka Haseen Majmooa


بسم الله الرحمن الرحیم
عرص مؤلف : علامہ مخدوم محمد ہاشم سندھی رحمة الله عليه کا درود و سلام پر مشتمل فارسی رسالہ "ذریعۃ الوصول الی جناب الرسول صلی الله علیه وسلم" جس کا اردو زبان میں سلیس ترجمہ حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہید رحمه الله نے فرمایا ہے جو بہت ہی نافع اور مفید ہے
احقر کے ایک محسن اور کرم فرما جناب عباس خاں صاحب نے چھوٹے چھوٹے چالیس [40] درود شریف مع فضائل لکھنے کی فرمائش کی ، اور اس کا ایک نمونہ بھی دکھلایا جو ناچیز کو بہت پسند آیا ، اسی وقت ان کی فرمائش پورا کرنے کا وعدہ کرلیا ، اور حضرت مخدوم محمد ہاشم سندھی رحمة الله عليه کے مذکورہ مترجم رسالہ سے بیالیس [‏42] درود ‎شریف منتخب کرلیے اور ہر درود شریف کے لئے مذکورہ رسالہ کا حوالہ دے دیا جہاں اس کی پوری فضیلت یا فائدہ اور سندی حیثیت مذکور ہے بوقت ضرورت اس کی مراجعت کرلی جائے ، ناچیز نے اس کا خلاصہ لیا ہے ، اور بعض درود شریف "زاد السعید" اور "فضائل درود"سے لئے ہیں ، ان ‎کا حوالہ بھی لکھ دیا ہے
الله تعالی کے فضل و کرم اور اس کی خاص توفیق و مہربانی سے درود و سلام کا حسین مجموعہ بروز جمعہ 8 رمضان المبارک 1417ھ کو اذان مغرب سے 12 منٹ پہلے مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے سامنے مکمل ہوا ، فلله الحمد وله الشکر دائما ابدا
دل و جان سے رب کائنات جل و علاشانہ کی بارگاہ میں دعا ہے کہ وہ اس چھوٹے سے مجموعہ کو عام قبولیت عطا فرماکر اپنی رحمت کاملہ ، مغفرت کاملہ اور رضاء کاملہ کا ذریعہ بنائیں اور محبوب کائنات جناب رسول الله صلی الله علیه وسلم کی خوشنودی اور شفاعت کا باعث بنائیں - آمین
وصلی الله تعالی علی النبی الکریم محمد وآلہ واصحابہ اجمعین الی یوم الدین
ناکارہ بندۂ ضعیف
عبد الرؤف سکھروی غفرلہ ولوالدیہ
نزیل مکۃ المکرمة زادھا الله شرفا 11 رمضان المبارک 1417ھ
بسم الله الرحمن الرحیم
الله تعالی کے نام سے شروع کرتا ہوں جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے
نمبر {02}‏‎ الله تعالی کا ارشاد
إن الله وملئکتہ یصلون علے النبی یایها الذین امنو صلو علیه وسلمو تسلیما - ط [احزاب 52]
ترجمہ : بے شک الله تعالی اور اسکے فرشتے نبی [اکرم صلی الله علیه وسلم] پر رحمت بھیجتے ہیں ، اے ایمان والو تم بھی ان پر درود بھیجا کرو اور خوب سلام بھیجا کرو [تاکہ ان کا حق عظمت ادا ہو] درود و سلام پڑھنے سے الله تعالی کے حکم کی تعمیل ہوتی ہے
نمبر {03}‏‎ درود ابراہیمی
أللهم صل علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت علی ابراھیم وعلی ال ابراھیم انك حمید مجید اللهم بارك علی محمد وعلی ال محمد کما بارکت علی ابراهیم وعلی ال ابراهیم انك حمید مجید [صحاح ستہ]
یہ درود شریف سب سے زیادہ صحیح اور سب سے افضل ہے [ص20]
نمبر {04} حضور صلی الله علیه وسلم کی شفاعت
أللهم صل علی محمد وانزله المقعد المقرب عندك یوم القیامة
جو شخص یہ درود شریف پڑھے گا ، اس کے لئے حضور صلی الله علیه وسلم کی شفاعت واجب ہوگی [ص39]
نمبر {05}‏‎ حضور صلی الله علیه وسلم کی زیارت
أللهم صل علی روح محمد فی الارواح وصل علی جسد محمد فی الاجساد وصل علی قبر محمد فی القبور
جو شخص یہ درود شریف پڑھے گا اس کو خواب میں حضور اکرم صلی الله علیه وسلم کی زیارت ہوگی [ص47]
نمبر {06}‏‎ روزی میں برکت
أللهم صل علی محمد عبدك ورسولك ، وصل علی المؤمنین والمؤمنات والمسلمین والمسلمات
جس شخص کی یہ خواہش ہو کہ اس کا مال بڑھ جائے وہ مذکورہ درود شریف پڑھا کرے [زادالسعید]
نمبر {07} مسجد میں آنے اور جانے پر درود
بسم الله أللهم صل علی محمد
آنحضرت صلی الله علیه وسلم جب مسجد میں جاتے یا مسجد سے نکلتے تو یہ درود شریف پڑھا کرتے [ص55]
نمبر {08} مکمل درود شریف
أللهم صل علی محمد وعلی ال محمد
حضور اکرم صلی الله علیه وسلم نے صحابه رضی الله عنهم سے ایک مرتبہ فرمایا تم نامکمل درود شریف نہ پڑھا کرو پھر صحابه کرام رضی الله عنهم کے دریافت کرنے پر آپ صلی الله علیه وسلم نے مذکورہ درود شریف تعلیم فرمایا [ص44]
نمبر {09} دوزخ سے نجات
أللهم صل علی محمدن النبی الامی وعلی اله وسلم
حضرت خلاد رحمة الله علیه جمعہ کے دن یہ درود شریف ایک ہزار مرتبہ پڑھا کرتے تھے ان کے انتقال کے بعد ان کے تکیہ کے نیچے سے ایک کاغذ ملا جس پر لکھا ہوا تھا کہ یہ خلاد بن کثیر رحمه الله کے لئے دوزخ سے آزادی کا پروانہ ہے [ص182]
نمبر {10} جنت میں ٹھکانہ
أللهم صل علی محمد ن النبی الامی علیه السلام
جمعہ کے دن ایک ہزار مرتبہ یہ درود شریف پڑھنے والے کو مرنے سے پہلے جنت میں اس کا ٹھکانہ دکھا دیا جائے گا [ص82]
نمبر {11} اسی [80] سال کی عبادت کا ثواب
أللهم صلی علی محمد ن النبی الامی وعلی آله وسلم تسلیما
جمعہ کے دن جہاں نماز عصر پڑھی ہو اس جگہ اٹھنے سے پہلے اسی [80] مرتبہ یہ درود شریف پڑھنے سے اسی [80]‎ ‎سال کے گناہ معاف ہوتے ہیں اور اسی [80] سال کی عبادت کا ثواب ملتا ہے [فضائل درود]
نمبر {12} پریشانیاں دور ہوں
أللهم صلی علی محمد ن النبی الامی الطاھر الزکی صلاۃ تحل به العقد وتفك بهاالکرب
یہ درود شریف بار بار پڑھنے سے الله تعالی پریشانی دور فرمادیتے ہیں [ص114
نمبر {13} مغفرت کا ذریعہ
اللهم صل علی محمد کلما ذکرہ الذاکرون وکلما غفل عن ذکرہ الغافلون
امام اسماعیل بن ابراہیم مزنی رحمه الله نے حضرت امام شافعی رحمه الله کو خواب میں دیکھا اور پوچھا الله پاک نے آپ کے ساتھ کیا معاملہ فرمایا تو انہوں نے جواب دیا اس درود شریف کی برکت سے الله پاک نے مجھے بخش دیا اور عزت و احترام سے جنت میں لیجانے کا حکم دیا [زاد السعید]
نمبر {14} ایمان کی حفاظت
أللهم صل علی محمد وعلی ال محمد صلاۃ دائمة بدوامك
جو شخص پچاس [50] مرتبہ دن میں اور پچاس [50] مرتبہ رات میں اس درود شریف کا ورد رکھے تو اس کا ایمان جانے سے محفوظ ہوگا [ص152]
نمبر {15} حضور صلی الله علیه وسلم کے روضۂ مبارک کی زیارت
اللهم صلی علی محمد صلاۃ تکون لك رضا ولحقه اداء
جو شخص نماز فجر اور نماز مغرب کے بعد 33 - 33 بار یہ درود شریف پڑھے گا تو اس شخص کی قبر کے اور روضۂ اقدس کے درمیان ایک کھڑکی کھول دی جائے گی اور روضۂ اقدس کی راحت اس کو نصیب ہوگی [ص153]
نمبر {16} ثواب میں سب سے زیادہ
صلی الله علی سیدنا محمد واله وسلم
یہ درود شریف پڑھنے میں چھوٹا اور ثواب میں سب سے زیادہ ہے - جو شخص روزانہ پانچ سو [500] مرتبہ اس کو پڑھے تو کبھی محتاج نہ ہو [ص153]
نمبر {17} ہر درد کی دوا
اللهم صل علی محمد بعدد کل داء ودواء وبارك وسلم
ہر درد اور بیماری دور ہونے کے لئے اول و آخر مذکورہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں مع بسم الله سورۂ فاتحہ پڑھ کر دم کریں [ص160]
نمبر {18} قرض کی ادائیگی
اللهم صل علی محمد وعلی آله وبارك وسلم
ظہر کی نماز کے بعد یہ درود شریف سو [100] مرتبہ پڑھنے والے کو تین باتیں حاصل ہوگی
نمبر [01] کبھی مقروض نہ ہوگا
نمبر [02] اگر قرض ہوگا تو وہ ادا ہوجائے گا خواہ جتنا بھی قرض ہو
نمبر [03] قیامت کے دن اس کا کوئی حساب نہ ہوگا [ص162]
نمبر {19} درود باعث زیارت
أللهم صلی علی محمدن النبی الامی وآله وسلم
جو شخص جمعہ کے دن ایک ہزار [1000] مرتبہ یہ درود شریف پڑھے اس کو خواب میں رسالت مآب صلی الله علیه وسلم کی زیارت ہوگی - پانچ یا سات جمعہ تک پابندی سے اس کو پڑھیں [ص162]
نمبر {20} جنت کے پھل
اللهم صل علی محمد عبدك وعلی ال محمد وبارك وسلم
جو شخص روزانہ اس درود شریف کی پابندی کرے وہ جنت کے خاص پھل اور میوے کھائے گا [ص173]
نمبر {21} ہزار 1000 دن تک ثواب ملنا
صلے الله علی محمد وجزاہ عنا ما ھو اھله
جو شخص یہ درود شریف پڑھے تو ثواب لکھنے والے ستر [70] فرشتے ایک ہزار [1000] دن تک اس کا ثواب لکھیں گے [ص177]
نمبر {22} تمام درودوں کے برابر
اللهم صل علی محمد بعدد کل ذکرہ الف الف مرۃ
یہ درود شریف پڑھنا آنحضرت صلی الله علیه وسلم پر سارے درود بھیجنے کے برابر ہے [ص190]
نمبر [23] عرش عظیم کے برابر ثواب
أللهم صل علی محمد ملأ السموات وملأ الارض وملأ العرش العظیم
اس درود شریف کے پڑھنے والے کو آسمان و زمین بھر کر اور عرش عظیم کے برابر ثواب ملتا ہے [ص182]
نمبر {24} دنیا و آخرت کی برکات کا حصول
أللهم صل علی سیدنا محمد وآله وصحبه وسلم بعدد مافی جمیع القرآن حرفا حرفا وبعدد کل حرف الفا الفا
دنیا اور آخرت کی برکتیں حاصل کرنے کے لئے اپنے وظائف و معمولات کے ختم پر یہ درود شریف پڑھ لیا کریں [ص192]
نمبر {25} چاند کی طرح چہرہ ہونا
أللهم صل علی النبی محمد حتی لایبقی من صلوتك شیء وبارك علی النبی محمد حتی لایبقی من برکاتك شیء وارحم النبی حتی لایبقی من رحمتك شیء وسلم علی النبی محمد حتی لایبقی من سلامك شیء
حضور صلی الله علیه وسلم کے ارشاد کے مطابق اس درود شریف کے پڑھنے والے کا چہرہ پل صراط سے گذرتے وقت چاند سے زیادہ چمک دار ہوگا [ص175]
نمبر {26} کامل درود
أللهم صل علی محمد کما امرتنا ان نصلی علیه کما ینبغی ان یصلی علیه
حضرت انس رضی الله تعالی عنه نے رسول کریم صلی الله علیه وسلم سے ایسا درود شریف دریافت کیا جس کو کامل درود شریف کہا جاسکے تو آپ صلی الله علیه وسلم نے درود بالا تلقین فرمایا [ص44]
نمبر {27} قرب خاص کا ذریعہ
أللهم صل علی محمد کما تحب وترضی له
رسول کریم صلی الله علیه وسلم نے ایک روز ایک شخص کو اپنے اور حضرت صدیق اکبر رضی الله تعالی عنه کے درمیان بٹھایا ، صحابه رضی الله عنهم کو اس پر تعجب ہوا تو آپ صلی الله علیه وسلم نے فرمایا یہ شخص مجھ پر مذکورہ درود شریف پڑھتا ہے [ص50]
نمبر {28} دعا فبول ہونا
أللهم رب ھذہ الدعوۃ التامة والصلوۃ القائمة صل علی محمد وارض عنه رضی لاسخط بعدہ
جو شخص اذان کے وقت یہ درود شریف پڑھے گا الله تعالی اسکی دعا قبول فرمائیں گے [ص53]
نمبر {29} دعاء قنوت کے بعد درود شریف
وصلی الله علی النبی محمد وسلم
حضرت حسن رضی الله تعالی عنه دعاء قنوت کے بعد مذکورہ الفاظ سے درود شریف پڑھا کرتے تھے [ص55]
نمبر {30} مغفرت کا ذریعہ
ألحمد لله علی کل حال وصلی الله علی محمد وعلی اھل بیته
جو شخص چھینک آنے پر یہ درود شریف پڑھے گا تو منجانب الله ایک پرندہ پیدا ہوگا جو عرش کے نیچے پھڑ پھڑائے گا اور عرض کرے گا کہ اس درود شریف کے پڑھنے والے کو بخش دیجیئے [ص58]
نمبر {31} تابعین رحمهم الله کا درود شریف
أللهم صل علی محمد وعلی ابینا ابراھیم
حضرت سفیان بن عینیه رحمه الله نے فرمایا : میں نے ستر [70] سال سے زیادہ حضرات تابعین رحمهم الله کو دوران طواف یہ درود شریف پڑھتے ہوئے سنا [ص100]
نمبر {32} دشواری دور ہونا
أللهم صلی علی محمد کما ھو اھله ومستحقه
جس شخص کو کوئی دشواری لاحق ہو اور وہ تنہائی میں باوضو یہ درود شریف ایک ہزار [1000] مرتبہ پڑھے اور ایک ہزار [1000] مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھ کر دل سے دعا کرے تو انشاء الله تعالی دشواری دور ہوگی [ص149]\
نمبر {‏33} دس ‎ہزار [‏10000مرتبہ کے برابر
اللهم صل علی محمد افضل صلواتك
اس درود شریف کے بارے میں منقول ہے کہ یہ دس ہزار [10000] مرتبہ درود شریف پڑھنے کے برابر ہے [ص150]
نمبر {34} ایک ہزار [1000] دن تک ثواب
صلے الله علے محمد وجزاہ عنا ما ھو اھله
جو شخص یہ درو شریف پڑھے تو ایک ہزار [1000] دن تک ستر [70] فرشتے اس کا ثواب لکھتے رہیں گے [ص177]
نمبر {35} اسی [80] سال کے گناہ معاف
اللهم صل علی محمد عبدك ورسولك النبی الامی
حضور اکرم صلی الله علیه وسلم کے ارشاد کے مطابق جو شخص اسی [80] مرتبہ یہ درود شریف پڑھے الله تعالی اس کے اسی [80] سال کے گناہ معاف فرمادیں گے [ص166]
نمبر {36} اولاد کو عزت ملنا
اللهم صل علے سید العالمین حبیبك محمد وآله صلوۃ انت لها اھل وبارك وسلم کذلك
جو شخص صبح و شام سات - سات مرتبہ اس درود شریف کو پابندی سے پڑھے تو اس کی برکت سے الله تعالی اس کی اولاد کو باعزت رکھے گا [ص164]
نمبر {37} جنت میں اپنا مقام دیکھنا
اللهم صل علی محمد وآله الف الف مرۃ
جو شخص جمعہ کے دن ہزار [1000] مرتبہ یہ درود شریف پڑھے تو وہ اس وقت تک نہ مرے گا جب تک وہ مرنے سے پہلے جنت میں اپنا ٹھکانہ نہ دیکھ لے [ص60]
نمبر {38} بڑے پیمانہ سے ثواب ملنا
اللهم صل علی محمد النبی وازواجه امهات المؤمنین وذریته واھل بیته کما صلیت علی ابراھیم انك حمید مجید
حضور اکرم صلی الله علیه وسلم کے ارشاد کے مطابق جو شخص چاہے کہ بڑے پیمانہ کے ساتھ اس کو ثواب دیا جائے تو اس کو چاہئے کہ یہ درود شریف پڑھے [ص32]
نمبر {39} صدقہ کے قائم مقام
اللهم صل علی محمد عبدك ورسولك وصل علی المؤمنین والمؤمنات والمسلمین والمسلمات
حضور اکرم صلی الله علیه وسلم کے ارشاد کے مطابق جس شخص کے پاس صدقہ دینے کے لئے کوئی چیز نہ ہو وہ یہ درود شریف پڑھا کرے یہ اس کے لئے زکوۃ کے قائم مقام ہے
نمبر {40} بڑا جام کوثر عطا ہونا
اللهم صل علی محمد وعلی آله واصحابه واولادہ وازواجه وذریته واھل بیته واصهارہ وانصارہ واشیاعه ومحبیه وامته وعلینا معهم اجمعین یاارحم الراحمین
جو شخص رسول کریم صلی الله علیه وسلم کے حوض کوثر سے بڑے پیمانہ کے ساتھ پانی نوش کرے ، اس کو چاہیے کہ یہ درود شریف پڑھا کرے [ص97]
نمبر {41} حضور صلی الله علیه وسلم کی زیارت
اللهم صل علی محمد کما امرتنا ان نصلی علیه اللهم صل علی محمد کما ھو اھله اللهم صل علی محمد کما تحب وترضی له
جو شخص خواب میں آنحضرت صلی الله علیه وسلم کی زیارت کرنا چاہتا ہو وہ یہ درود شریف پڑھا کرے [ص106]
نمبر {42} افضل درود شریف
أللهم صل علی سیدنا محمد ن الذی ملأت قلبه من جلالك وعینیه من جمالك فأصبح فرحا مسرورا مؤیدا منصورا
شیخ ابو عبدالله بن نعمان رحمة الله علیه کو خواب میں سو [100] مرتبہ رسول کریم صلی الله علیه وسلم کی زیارت ہوئی ، آخری مرتبہ میں انہوں نے حضور صلی الله علیه وسلم سے افضل درود شریف دریافت کیا تو آپ صلی الله علیه وسلم نہ یہ درود شریف تعلیم فرمایا [ص69]
نمبر {43} تمام اوقات میں درود
اللهم صل علی محمد فی اول کلامنا ، اللهم صل علی محمد فی اوسط کلامنا ، اللهم صل علی محمد فی آخر کلامنا
شیخ الاسلام ابو العباس رحمه الله نے فرمایا جو شخص دن اور رات میں تین تین مرتبہ یہ درود شریف پڑھے وہ گویا رات و دن کے تمام اوقات میں درود بھیجتا رہا [ص191]
نمبر [44] ستر ہزار [70000] فرشتوں کا استغفار
جزی الله تعالی عنا محمدا صلی الله علیه وسلم ما ھو اھله [معجم کبیر]
جو شخص یہ کہا کرے اس کے لئے ستر ہزار [70000] فرشتے ایک ہزار [1000] دن تک استغفار کرتے رہیں گے [ص40]
نمبر {45} حسن خاتمہ کی بشارت
اللهم صل علی محمد وانزله المقعد المقرب عندك یوم القیامة
رسول کریم صلی الله علیه وسلم کے ارشاد کے مطابق اس درود شریف کے پڑھنے والے کے لئے حضور اقدس صلی الله علیه وسلم کی شفاعت واجب ہوگی جس میں اس کے حسن خاتمہ کی بشارت ہے [ص127]
ترتیب : عبدالرؤف سکھروی
نائب مفتی جامعہ دار العلوم کراچی
تحریر و ترتیب : آن اسلام ورکنگ گروپ
 (Taken with thanks from ownislam.com)

No comments:

Post a Comment